اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی بیس پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلمند کے فوجی اڈے پر ایک تیز رفتار کار تمام رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہوگئی اور زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 9 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افغانستان میں طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں 2 درجن سے زائد افغان اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوا ہے۔
5 مئی 2020 - 09:39
News ID: 1033702
افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی بیس پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہیں۔